نتھیا گلی کی شا پنگ..

                                                   

نتھیا گلی کا بازار بھی بہت بارونق اور خیبر پختون خواہ کی روایات کی عکاسی کرتا ھوا نظر آتا ھے روایتی جیولری کی دوکانیں خاص طور پر خواتین کے لیے کشش کا باعث اور مرکز نگاہ ھو تی ہیں. یہاں پر افغانی جیولری کے بھاری اور دیدہ زیب ڈیزائن سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں



یہ زیورات خالص چاندی کےزیادہ پسند کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ تانبا اور پیتل بھی زیورات بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کانوں میں پہننے کیلئے بڑے بڑے آویزے؛ بندے اور بالیاں پسند کیجاتی ھیں ان کے اندر وقت کے ساتھ ساتھ تھوڑی بہت تبدیلی کی جاتی ہے تاکہ یہ ھر دور میں استعمال کیے جا سکیں. گلے میں پہننے کے لئے انتہائی بھاری نیکلس چاندی کے بنے ہوئے اور ھلکے ھار اور مالائیں خوبصورت قیمتی پتھروں اور موتیوں سے بنے ہوئے پسند کیے جاتے ہیں. انکے رنگ بھی اپنے علاقے اورخطے کی عکاسی کرتے ہیں 



خواتین کے بناو سنگار تب تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک ماتھے کا زیور نہ لگا لیا جائے سندھ میں خواتین روایتی ٹیکا ماتھے پر سجا تی ہیں پنجاب کی خوا تیں جھو مر اورکشمیری روایتی ماتھا پٹی استعمال کرتی ہیں مگر خیبر پختون خواہ کا روایتی زیور جس میں ایک بھاری ٹیکا پھیلی ہوئی پٹی کے کے ساتھ جڑا ہوا ھوتا ھے اور پورے ماتھے اورپیشا نی  کو چھپا لیتا ہے بہت 
خوبصورت ذیور ھے اور یہی ذیور افغان کلچر کی نمائندگی کرتا ھے 

میری پسندیدہ چیز خوبصورت نگینوں والی انگوٹھیاں ھیں یہاں عام اور روایتی ھر ڈیزائن کی انگوٹھیاں مل جاتی ہیں. اصلی قیمتی پتھر نیلم پکھراج روبی جڑی انگوٹھیوں کی ذیادہ مانگ ھے اور خا ص طور پر حضرات کو میں نے یہ خرید تے ہوئے دیکھا ہے. یہ بھی زیادہ تر چاندی کی بنی ہوئی ھیں

نتھیا گلی کےبازار میں تقریباً ھر دوکان پر آپکو ا یسی ا شیاء نظر آئیں گی جو عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو تیں اس لیے ھم خواتین ھر چیز دیکھ کر اسے خریدنے کے چکر میں ھو تی ہیں اوروھاں کے دوکا ندار ھماری اس کمزوری سے خوب واقف ھوتے ھی اور ھمیں بغیر خریداری کے دوکا ن سے باہر نہیں آ نے دیتے. ھر دوکان میں گھسنا اورچیزیں دیکھنا توو یسے بھی ھم خواتین کا محبوب مشغلہ ہے مگر اس کے پیچھے ایک وجہ ہے یعنی خوب سے خوب تر کی تلاش کہ شاید اگلی دوکان میں ذیادہ اچھی اور سستی چیز ھو. 


مرکزی بازار میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز کپڑوں کی دوکانیں بھی ھو تی ہیں جن میں ھاتھ کی کڑھائی والے سوٹ اور گرم شالیں 
قا بل زکر ھیں. گرم شالیں کشمیری کڑ ھا ئ اور روایتی ٹا نکوں سے بنائی جاتی ہیں. ان کےدیدہ زیب رنگ دور سے ھی دیکھنے والوں کو لبھاتے ھی

خواتین کے ھینڈ بیگ اور ھاتھ سے بنے ھوے خوبصورت جو تے بھی اپنی مثال آپ ہیں لڑکیاں اپنے پیروں میں ایک دفعہ پہن کر ضرور چیک کر تی ھیں. 
خشک میوہ جات کی دوکانیں گاہکوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ھو تی ہیں کیوں کہ یہاں کی سوغات اپنے دوست احباب کے لئے لے کر جاتے ہیں. 




































تبصرے