اشاعتیں

Litrature. لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

E Book by Najma masood ...Iqbal masih .اقبال مسیح اردو ناول ۔۔۔،مصنفہ ۔۔۔۔نجمہ مسعود

تصویر
اقبال مسیح اردو ناول By  Najma Masood قبال مسیح ایک معصوم پاکستانی بچے کی سچی کہانی جسے اس کے خاندان نے چار سال کی عمر میں اپنے قرض اتارنے کے لیئے جبری مشقت کے لیئے کارپٹ مافیا کے حوالے کردیا تھا مریدکے ضلع شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے اقبال مسیح نے کارپٹ مافیا کے جبر و استحصال کے خلاف نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ اس انڈسٹری میں جبری مشقت کے لیئے قید تین ھزار سے ذائد بچوں کو غلامی سے نجات دلائی   More Ebook read on line . Available ebook formats:  epub   mobi   pdf   lrf   pdb   txt   html First 7% Sample:   epub     mobi (Kindle)    lrf    more    Online Reader Price:   $4.99   USD  Buy   Add to Library  Give as a Gift

ایک سکول ٹیچر کا خط نجمہ مسعود

تصویر
مائی ڈئیر تاج الدین، سلامِ محٌبت، تمھارا اِملے کی غلطیوں سے بھرپور مراسلہ مِلا، جسے تم بدقسمتی سے "محٌبت نامہ" کہتے ہو ۔ کوئی مسٌرت نہیں ہوئی ۔ یہ خط بھی تمھارا پچھلے خطوط کی طرح بےترتیب اور بےڈھنگا تھا۔ اگر خود صحیح نہیں لکھ سکتے تو کسی سے لِکھوا لیا کرو۔ خط سے آدھی ملاقات ہوتی ہے اور تم سے یہ آدھی ملاقات بھی اِس قدر دردناک ہوتی ہے کہ بس! اور ہاں.... یہ جو تم نے میری شان میں قصیدہ لِکھا ہے ، یہ دراصل قصیدہ نہیں بلکہ ایک فلمی گانا ہے اور تمھارے شاید عِلم میں نہیں کہ فِلم میں یہ گانا ھیرو اپنی ماں کے لئے گاتا ہے ۔ اور سُنو! پان کم کھایا کرو۔  خط میں جگہ جگہ پان کے دھبے صاف نظر آتے ھیں۔ اگر پان نہیں چھوڑ سکتے تو کم از کم خط لکھتے وقت توہاتھ دھوکے بیٹھا کرو۔ اور یہ جو تم نے ملاقات کی خواھِش کا اظِہار انتہائی اِحمقانہ انداز میں کیا ھے۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی یتیم بچہ اپنی ظالِم سوتیلی ماں سے ٹوفی کی فرمائش کر رھا ھو، اس یقین کہ ساتھ کہ وہ اِسے نہیں دےگی۔ ایک بات تم سے اور کہنی تھی کہ کم از کم اپنا نام تو صحیح لکھا کرو۔ یہ "تاجو" کیا ھوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی ق