میری زبان ۔ مصنف نجمہ مسعود
نجمہ مسعود میری پیدائش کی پانچ منٹ ھی گزرے ھوں گے کہ مڈوائف مجھے اپنے کھردرے ہاتھوں میں اٹھا کر تیز بہتے ھوئے پانی کے نل کے نیچے لے گئ اور میری کمر کو رگڑ رگڑ کر صاف کرنے لگی ٹھنڈے یخ پانی سے میری سانس رکنے لگی پانی بہت ٹھنڈا ھے میں نے اسے چیخ چیخ کر بتایا مگر اس نے میری ایک نہ سنی اور بڑے اطمینان سے مجھے نہلا کر ایک کپڑے میں لپٹتے ھوئے میری ماں سے کہا یہ لو ماشااللّہ بہت ھی خوبصورت بچہ ھے میں نے اتنا پیارا بچہ کبھی نہیں دیکھا میرے گرد لپٹا ھوا کپڑا اتنا سخت تھا کہ میرا جسم جیسے کسی نے چھیل دیا ھو میں نے ماں کو بتایا اس کپڑے کو میرے جسم سے ھٹاؤ مجھے چبھ رھا ھے مگر اس نے میری ایک نہیں سنی اور مجھے مڈوائف کے حوالے کرتے ھوئےبولی شکریہ مڈوائف نے اپنےسخت ھاتھوں سے مجھے کپڑے پہنائے ایک بڑے سخت کاٹن کے کپڑے میں جکڑ کر میری ماں کی گود میں مجھے ڈال دیا ماں نے مجھے بڑے پیار سے اٹھایا سینے سے لگا کر پیار کیا پھر اپنی چھاتی سے دودھ پلانے لگی مجھے یوں لگا جیسے کسی نے...