اشاعتیں

Alquran لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Read on line Quran surah Nisa ayat 1 with Urdu translation

يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ وَّخَلَقَ  مِنۡهَا  زَوۡجَهَا وَبَثَّ مِنۡهُمَا رِجَالاً كَثِيۡرًا وَّنِسَآءً‌ۚ وَاتَّقُوۡا اللّٰهَ الَّذِىۡ  تَسَآءَلُوۡنَ بِهٖ  وَالۡاَرۡحَامَ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيۡكُمۡ رَقِيۡبًا‏﴿ اے لوگو اپنے رب سے   ڈرو جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا یعنی آدم علیہ  اسلام سے اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا اور ان  دونوں  سے بہت سے مرد و عورت پھیلا دیئے اور اللہ سے  ڈرو جس کے نام پر مانگتے ھو اور رشتوں کا لحاظ رکھو بے  شک اللہ ھر وقت تمھیں دیکھ رھا ھے  تفسیر  اس سورہ میں اللہ تعالی نے  انسان کو دنیاوی معاملات کے  بارےمیں   احکامات دیئے ھیں جس میں  سب سے پہلے  انسان کو   یہ بتایا ھے کہ سب انسان پیدائش کے لحاظ سے  ایک ھی حسب   نسب رکھتے ھیں لہذا انہیں اپنے رشتوں  کا لحاظ رکھنا چاھئیے اور  رشتے توڑنے سے بچنے  کا حکم  دیا گیا ھے  یعنی قرابت داروں سے ھر صورت قطع رحمی  سے بچنے کی تلقین کی گئ ھےاور صلح رحمی کا حکم دیا  گیا ھے