Read on line Quran surah Nisa ayat 1 with Urdu translation
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ وَّخَلَقَ
مِنۡهَا
زَوۡجَهَا وَبَثَّ مِنۡهُمَا رِجَالاً كَثِيۡرًا وَّنِسَآءًۚ وَاتَّقُوۡا اللّٰهَ الَّذِىۡ
تَسَآءَلُوۡنَ بِهٖ
وَالۡاَرۡحَامَؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيۡكُمۡ رَقِيۡبًا﴿ اے لوگو اپنے رب سے
ڈرو جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا یعنی آدم علیہ
اسلام سے اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا اور ان
دونوں سے بہت سے مرد و عورت پھیلا دیئے اور اللہ سے
ڈرو جس کے نام پر مانگتے ھو اور رشتوں کا لحاظ رکھو بے
شک اللہ ھر وقت تمھیں دیکھ رھا ھے
تفسیر
اس سورہ میں اللہ تعالی نے انسان کو دنیاوی معاملات کے
بارےمیں احکامات دیئے ھیں جس میں سب سے پہلے
انسان کو یہ بتایا ھے کہ سب انسان پیدائش کے لحاظ سے
ایک ھی حسب نسب رکھتے ھیں لہذا انہیں اپنے رشتوں
کا لحاظ رکھنا چاھئیے اور رشتے توڑنے سے بچنے کا حکم
دیا گیا ھے یعنی قرابت داروں سے ھر صورت قطع رحمی
سے بچنے کی تلقین کی گئ ھےاور صلح رحمی کا حکم دیا
گیا ھے
تبصرے