کرسمس ایک خالص مذہبی تہوار ہے اس کا تصور آتے ھی ایک سرخ رنگ کا لمبا کوٹ پہنے سرخ اور سفید رنگ کی بڑی سی لٹکنے والی ٹوپی اور سفید داڑھی والے شخص کی شبہہ سامنے آجاتی ھے کرسمس سےچند ہفتے پہلے پورے یورپی یونین کے ممالک میں اور دنیا میں جہا ں جہاں کرسچین کمیونٹی آباد ھے وہاں یہ کردار دکھائی دیتا ہے عموماً اس کے کندھے پر ایک تھیلا بھی ھوتا ھے جس میں اس نے بچوں کے لیے تحفے رکھے ھوتے ھیں عام طور پر بڑے بڑے شاپنگ مال میں باقاعدہ اس بات کا اہتمام کیا جاتا ھے مال کا ایک مخصوص حصہ سجایا جاتا ھے جس میں بچے سانتا کلاذ کے پاس جاتے ھیں ان سے گھل مل جاتے ہیں ان کے ساتھ تصویر یں کھنچواتے ھیں اور اس سے گفٹ وصول کرتے ھیں جس سے والدین اور ان کے بچے یکساں خوش ھوتے ھیں بچپن میں مجھے میری ایک کرسچن دوست نے بتایا تھا کہ ھمارے گھر کی چمنی سے کرسمس ایو کو سانتا بابا آ ےگا اور وہ ھم سب بہن بھائیوں کےتکیوں کے نیچے گفٹ رکھ کر جائے گا وہ کبھی چاکلیٹ اور کینڈی رکھتا ھے اور کبھی کھلونے مگر ماما کہتی ھیں کہ وہ اچھے بچوں کو تحفے دیتا ھے جولڑائی جھگڑا کرے اور بڑوں کی نصیحتوں کی طرف دھیان نہ دے اس کے گ...