ھر نعمت سے مالا مال....... بلاگر نجمہ مسعود

موسم چاروں دریا بے شمار دنیا کے بڑے اور لمبے پہاڑ ی سلسلے خوبصورت وادیاں اور جنگلات. اگر صرف فروٹ کا زکر کریں تو موسم سرما کے فروٹ ھی اتنے زیادہ اور غزایت کے لحاظ سے اتنے فائدہ مند ھیں کہ اگر انہیں استعمال کیا جائے تو کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے یہ پھل نہ
صرف دیکھنے میں خوبصورت نظر آتے ھیں بلکہ استعمال میں بہت رس بھرے اورمزےدار بھی ھیں اسٹرابیری ان پھلوں میں سے ایک پھل ھے خوبصورتی میں بے مثال اور کھانے میں نہایت مزے دار غذائیت کے لحاظ سے وٹامن سی اور کے سے بھر پور اس کو استعمال کرنے سے سکن اور بال اچھے ھوتے ھیں
کسی زمانے میں یہ بادشاہوں کے ھاں استعمال ھونے والا پھل سمجھا جاتا تھا سیب یہ سارا سال دستیاب رھنے والا پھل ھے اس سے مربے اور جوس بنائے جاتے ھیں آئرن او وٹامنز کا زخیرہ سمجھا جاتا ہے


مالٹے موسمبی کنو اور چکوترہ سردی کے موسم میں ھمارے ھاں نہایت ارزاں اور سستے داموں فروخت ھوتے ہیں ھر امیر وغریب اس کو بآسانی خریدسکتا ھے وٹامن سی کی وافر مقدار اس سے حاصل کی جاتی ھے پوری دنیا میں پاکستانی مالٹے کی مانگ ھے




ان پھلوں کو کھانے کے علاوہ ان کے فریش فریش جوس بھی بہت مزےدار ھوتے ھیں جنہیں گھروں میں بآسانی بنایا جا سکتاھے




نجمہ مسعود




تبصرے