مسلمان یورپی ممالک میں کرسمس کس طرح مناتے ھیں ۔


مسلمانوں کی کثیر تعداد یورپی ممالک میں رہائش پزیر ھے وہ اپنے مذھبی تہوار اور رسم و رواج اپنی روایات اور اقدار کے مطابق  مناتے ھیں مگر یہ بھی سچ ھے کہ انسان جس معاشرے میں رھتا ھے اس کے اندر ھونے والی  ایکٹویٹی سے انحرا ف تو نہیں کر سکتا  اور خاص طور پر جب اس کی رہائش کا عرصہ زیاد ھو  چکا ھو یعنی وہ لوگ جو سالوں سے ان ممالک میں رہائش پزیر ھیں اور ان کی ایک یا دو نسلیں بھی یہیں پیدا ھوئی ھوں ایسے  میں ان کی کوشش یہی ھوتی ھی کہ ان کی نئی نسل اس معاشرے سے ھم آہنگ ھونے کے  ساتھ ساتھ اپنے مزھب اور روایات کو بھی ساتھ ساتھ قائم رکھے  اس معاشرے کی مادر پدر آزادی  سے بچانے کے لئیے  ضروری ھو جاتا ھے کہ انہیں مذھب سے جوڑے رکھا جائے  کرسمس کا تہوار انتہائی اھم تہوار ھے جس کی تقریبات پورا مہینہ چلتی ھیں اس کی تیاری  میں زندگی کے ھر شعبے میں  میں کام کرنے والے افراد براہ راست  جڑے ھوتے ھیں  سکولوں میں کرسمس کے پروگرامز ھوں کلاس میں کرسمس کارڈز

بنانے  کیک میکنگ کلاس روم ڈیکوریشن ان سب میں کرسچن بچوں کی طرح  مسلمان بچے بھی بڑھ چڑھ کر  حصہ لیتے ھیں  دفاتر میں اپنے کرسچن  ساتھیوں کو کرسمس کارڈ اور گفٹ ضرور دیتے ھیں کرسمس پارٹیوں میں شریک ھوتے ھیں  اپنی کمیونٹی اور اردگرد کے لوگوں کو تحائف کے تبادلے خوش دلی اور محبت

 سے کرتے ھیں گھروں کے اندر کرسمس ٹری اور دوسری روایتی ڈیکوریشن بھی کی جاتی ھے مسلمان بچے اور بڑے نئے ڈریسسز کی خریداری کو بھی اھم سمجھا جاتا اور کرسمس والے دن یعنی  پچیس دسمبر کو  حضرت  عیسی علیہ اسلام کی پیدائش کی خوشی منائی جاتی ھے بچوں کو بتایا جاتا ھے کہ  بطور مسلمان ھمارا عقیدہ ھے کہ دینا میں ایک لاکھ چوبیس ھزار پیغمبر  آئے میں ان سب پر ھمارا ایمان ھے مگر ان میں چند وہ ھیں جن پر اللہ تعالی نے خاص عنایات کی ھیں اور ان کو ایسی امتیں عطا کی ھیں جو رھتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی  اور ان کے اوپر الہامی کتابیں نازل کیں  جو کہ مکمل ضابطہ حیات  تھیں   تورات  حضرت موسی علیہ اسلام پر نازل ھوئی  زبور حضرت داؤد علیہ اسلام اور پر  انجیل حضرت عیسی علیہ اسلام پر نازل ھوئی  اور آخری کتاب  قرآن مجید حضرت محمد صلے اللہ  پر نازل ھوئی  قرآن کے آنے کے بعد تمام کتب متروک کر دی گئیں  عیسائی اپنے عقیدے کے مطابق کرسمس منائیں مگر ھمارا عقیدہ  ان کے عقائد سے متزلزل نہیں ھونا چاھئیے۰  حضرت عیسی کی پیدائش کی خوشی سب کے ساتھ مل کر منانے میں کوئی مزائقہ نہیں گھر کے تمام بچوں کو کرسمس گفٹ دئیے جاتے ھیں   بلکہ   کرسچن بچوں کی طرح مسلمان بچے بھی اس سانتا کلاز کا انتظار کرتے ھیں جو  رات کے کسی پہر  گھر کے روشن دان سے ان کے کمرے میں خاموشی سے آئے گا اور  اپنے لمبے سرخ چغے سے  گفٹ نکال کر چپکے سے ان کے تکئیے یا جراب میں چھپا کر چلا جائے گا اور صبح واقعی ان کے تکیوں کے پاس گفٹ موجود ھوتے ھیں  کرسمس ڈنر  میں روایتی کیک  گھر کے تیار کردہ بسکٹ اور ٹرکی روسٹ ھر گھر کی ٹیبل   پر ضرور ھوتی ھی  کرسمس کی چھٹیاں   ھر طرف سفید برف پوش وادیاں سخت سردی اور فیملی کے افراد کا اکٹھا ھونا ایک بہت ھی یاد گار سماں  بن جاتا ھے جس کا انتظار بچے اور بڑے  پورا سال  بے چینی سے کرتے ھیں                                                         ۔










تبصرے

گمنام نے کہا…
Abslutly correct