Zoo & Bird aviary MultyGarden B 17 Islam Abad. Najma Masood

 

Multi garden zoo B17 islamabad

اسلام آباد کے سیکٹر بی 17 کے ُ ملٹی گارڈن سی بلاک میں MIK wild life پارک بنایا گیا یہ اسلام آباد کا پہلا ُجنگل تھیم پارک ھےجس کا رقبہ 49 کنال ھے اور CDA سے منظور شدہ  ھےیہ MPCHS  پاٹنر شپ کے تحت بنایا گیا ھے اس کا مکمل تعمیری کام جس میں فن تعمیر کے ڈیزائن اور جانوروں اور پرندوں کی خریداری سے لے کر ان کو مکمل رہائش فراہم کرنے اور اس zoo اورBird I aviary  کو چلانے تک کا کام اسلام آباد کی کنسٹرکشن کمپنی zarrar & co نے سر انجام دیا ھے اس کی تعمیر کا کام 2018 میں شروع ھوا اور دو سال کے عرصے میں مکمل ھوا یہ پروجیکٹ اس کمپنی کے لئیے نہ صرف اعزاز ھے بلکہ ھم پاکستانیوں کے لئیے بھی باعث فخر ھے کہ ایک پاکستانی اور مقامی کمپنی  نے انٹرنیشنل معیار کا پروجیکٹ تیار کیا یہ  پارک کسی طرح سے بھی انٹر نیشنل تھیم پارکوں سے کم نہیں ھے اس کےاوقات کار مقامی موسم کے مطابق سیٹ کیئے گئے ھیں یہ بچوں اور بڑوں کے لئیے یکساں دلچسپی  کا حامل پارک ھے اس کے بیرونی دروازے پر پہنچتے ھی آپ حیرت اور خوشی کے جزبات  کا اظہار کرتے ھیں  کیوں کہ اس کا طرز تعمیر عام عمارتوں سے بالکل مختلف ھے اس کی بیرونی دیواریں اور مین گیٹ سیمنٹ آرٹ ورک کا حسین  و جمیل امتزاج ھے


 دیواروں پر بنے ھوئے نقش و نگار اور تھری ڈی ڈیزائن ماڈرن طرز تعمیر کا شاہکار ھیں اس کا انٹری ٹکٹ 120روپئے بڑوں کے لئیے اور 80  روپئے بچوں کے لئیے ھے ٹکٹ خرید کر اندر داخل ھوتے ھی  ایک وسیع وعریض  اور سر سبز اور نہایت خوبصورت  چڑیا گھر  ھمیں دیکھنے کو ملتا ھے




 اس میں جانوروں کے مسکن نہایت کھلے اور ھوا دا ر ھیں یہ کنسٹرکشن کے Gazebo سٹائل میں بنائے گئے ھیں جو جدید فن تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ھیں راہ داریاں آئرن آرچ بنا کر خوبصورت بیلوں سے ڈھک دی گئی ھیں جو نہ صرف سایہ دار ھیں بلکہ خوبصورت بھی ھیں

اندر داخل ھوتے ھی سامنے خوبصورت  تالاب نظر آتا ھے جس میں بطخیں اور مچھلیاں ھیں  مچھلیوں کو کھانا کھلانے کی اجازت ھے مگر وھیں سے ان کی خوراک خرید کر یہ شوق پورا کیا جاسکتا ھے چھوٹے سائز کی اور نج کلر کی یہ ‘ کوئی’ فش کہلاتی ھیں اور اس تالاب کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ھیں  دائیں طرف نیل گائے  Blue Bull جو سفید پیروں والا ھرن بھی کہلاتی ھے  اپنی فیملی کے ساتھ موجود ھے  ساتھ والے پنجرے میں زیبرا کا جوڑا رھتا ھے جو اپنی بلیک اینڍ وائٹ پٹیوں والے پرنٹ کی وجہ سے منفرد پہچان رکھتا ھےاسےدیکھ کر سب اس لئیے خوش ھوتے ھیں کہ یہ ھمارے ملک میں عام نہیں پایا جاتا ھم نے تصویروں یا ٹی وی پر چلنے والی ڈاکیو مینٹری میں دیکھا ھوتا ھے مزید آگے جائیں تو چکور اپنے خوبصورت پروں اور  ان  کے اوپر بنی ھوئے دھاریوں  اور سرخ چونچ کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنتا ھے یہ کُردستان کا قومی  پرندہ ھے اگلے پنجرے میں رنگ برنگی چڑیا نما طوطے ھیں جن کے مختلف رنگ آنکھوں کو بھلے لگتے ھیں ان کی چہچہاھٹ ٹیں ٹیں کا شور اور سیٹیاں سب کو اپنی طرف  کھینچتی ھیں خوبصورت سفید طوطے جنکا نام کوکیٹو  ھےسروں پر پیلے رنگ کی کلغیوں کی وجہ سے بہت خوبصورت اور منفرد نظر آتے ھیں ان کی  سریلی سیٹیاں ھی ان کی اپنے جوڑے سے گفتگو ھے

سبز اور سرخ لمبے لمبے پروں والے طوطے مکاؤ طوطے کہلاتے ھیں یہ ھمیشہ آپ کو جوڑے کی شکل میں نظر آئیں گے اس کی وجہ یہ ھے کہ یہ وفادار پرندہ اپنے ساتھی کا ساتھ آخری دم تک نبھاتا ھے شتر مرغ بھی موجود ھےجبکہ عام طور پر ھمارے ملک میں نہیں پایا جاتا مگر آجکل اس کے فارم یا پھر شوق کی خاطر لوگ گھروں میں پالتے بھی ھیں  ان کے انڈے کا سائز آدھا کلو کا بھی ھوتا ھے یہاں ان کے   انڈوں کو احتیاط کے ساتھ رکھا جاتا ھے جس سے ان کی افزائش نسل کی جاتی ھے اس کے بارے مں کہا جاتا ھے کہ بارش کے موسم میں یہ بہت خوش ھوتا ھے اور  ڈانس کرتا نظر آتا ھے



 ساتھ ھی فاختائیں بھی ایک درخت کی شاخ پر بیٹھی نظر آتی ھیں سرمئی رنگ کی چھوٹے سر والی  معصوم فاختاؤں کے بارے میں سنا ھے کہ یہ ایک وقت میں دو انڈے دیتی ھیں  سامنے والے جنگلے میں سرخ ھرن اپنے سینگوں گو درختوں کی ٹہنیوں میں پھنسا کر انجوائے کرتا نظر آتا ھے اس ھرن کے سینگ بہت تیزی سے بڑھتے ھیں عام ھرن بھی موجود ھیں چھوٹے سائز کے  ھیں دیکھنے میں خوبصورت اور پھرتیلے ھیں سنٹر میں ایک بڑا احاطہ ھے 


جس میں کبوتر بطخیں سفید مور مرغابیاں اور مختلف قسم کی مر غیاں موجود ھیں لوگ ان کے پاس جا کر تصاویر بنوا سکتے ھیں بڑے اور خونخوار جانوروں میں ٹائیگر کی فیملی اور جنگل کا بادشاہ شیر بھی یہاں پر موجود ھے اور اس کے شایان شان ھی اس کا گھر بنایا گیا ھے اس کے کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ھے اسکی دھاڑیں دور سے سنی جاسکتی ھیں ایک چھوٹا سفید شیر بھی موجود ھے یہ نایاب نسل کا ھے سب سے زیادہ رش اسی پنجرے کے اردگرد نظر آتا ھے اس کے پنجرے کی جالی بہت موٹی اور مضبوط ھے تاکہ یہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے 


بندر کےپنجرے  دو قسموں کے بندروں پر مشتمل ھیں عام پائے جانے والے بندر اور چمپنزی جو اپنی شرارتوں کی وجہ سے سب بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے ھوتے ھیں بچے انہیں بھٹے اور فروٹ کھلا کر خوش ھوتے ھیں یہ بھی درختوں سے لٹک کر بچوں کو خوش کرتے ھیں بہت سے بندر یہاں پر موجود ھیں بچوں کی دلچسپی کے لئیے یہاں پر  گھڑ سواری بھی دستیاب ھے چھوٹی نسل کے مگر مضبوط  قد کاٹھ کے  گھوڑے  جنہیں عرف عام میں پونی کہا جاتا ھے

  بچوں کو سواری کرواتےھیں اسی طرح ایک پنجرے میں  لامہ کی فیملی بھی موجود ھے  جو اونٹ کی طرح ھیں مگر ان کا سائز چھوٹا ھے یہ بھی نہایت شرارتی جانور ھے اور بچوں سے چھیڑ چھاڑ کرتا ھے اور جب غصہ کرتا ھے تو اپنے مدمقابل پر تھوک پھینکتا ھے اس پارک کا ایک ایسا حصہ بھی ھے جہاں سے آنے والی خوفناک آوازیں سب کو اپنی طرف کھینچتی ھیں اور وہ ھے Jurrassic Park  اس میں تین   اقسام کے روبوٹک ڈائنوسار موجود ھیں ان میں ایک قوی  ھیکل ڈائنو سار ھے یہ vegetarian   قسم ھے جب کہ دوسرے دو گوشت خور اور شکل سے زیادہ خونخوار دکھائی دیتے ھیں  ان سب کے حرکت کرتے ھوئے جسم اور زوردار آوازیں حقیقی ڈائنوسار  کا مکمل عکس ھیں اور censor  سے حرکت کرتے ھیں چھوٹے ڈائنو پر بچے سواری بھی کرتے ھیں جن کے مختلف ریٹ مقرر  ھیں 


 ھرن کی ایک نایاب نسل اڑیال اپنی مظبوطی اور شان کے ساتھ ایک پہاڑی نما چبوترے پر کھڑا نظر آتا ھے مگر ساتھ ھی اس پہاڑی کی کھوہ میں اصلی اڑیال بھی بھاگتا ھوا نمودار ھوتا ھے یہ منظر بہت چونکا دینے والا اور بھلا معلوم ھوتا ھے

اس کا مسکن پہاڑی علاقہ ھے اور ایشیا کے مختلف ممالک میں پایا  جاتا ھے بارہ سنگا اپنے گھنے سینگوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ھے اس کے احاطے میں چھوٹے چھوٹے درخت لگے ھوئے ھیں  جن   کی نرم ٹہنیوں سے اسکو الجھنے کا کوئ خطرہ نہیں ھوتا اس Zoo میں تقریباً ھر جانور اور پرندہ  موجود ھے جو کسی اچھے zoo  میں ھو سکتا ھیں






تبصرے