سورہ احزاب آیت نمبر 40 تا44 ختم نبوت کا ثبوت
ختم نبوت کا واضع اور مکمل ثبوت سورہ احزاب میں موجود ھے اللہ تعالی فرماتے ھیں کہ محمد اللہ کے
آخری رسول ھیں
یعنی کہ نبوت کا سلسلہ آپ پر آکر ختم ھو گیا ھے انگریزی میں اس کا ترجمہ seal of prophets کیا جاتا ھے
یعنی مزید نبی نہیں آئیں گے اور نبوت پر مہر لگا دی گئی ھے
محمد تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں لیکن اللہ کے رسول اور سب نبیوں کے خاتمے پر ھیں اور اللہ ھر بات جانتا ھے
اے ایمان والو اللہ کو بہت یاد کرو
اور اسی کی صبح شام پاکی بیان کرو
وھی ھے جو تم پر رحمت بھیجتا ھے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ تمہیں اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لائے اور وہ ایمان والوں پر نہایت رحم والا ھے
جس دن وہ اس سے ملیں گے ان کے لیے سلام کا تحفہ ہوگا، اور ان کے لیے عزت کا اجر تیار کر رکھا ہے۔
تبصرے