Surah Al balad read on line with translation سورہ البلد

لَاۤ اُقۡسِمُ بِہٰذَا الۡبَلَدِ ۙ﴿۱﴾

میں اس شہر یعنی مکے کی قسم کھاتا ہوں۔

وَ اَنۡتَ حِلٌّۢ بِہٰذَا الۡبَلَدِ ۙ﴿۲﴾

اور تم اے نبی ﷺ اسی شہر میں تو رہتے ہو۔

وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَ ۙ﴿۳﴾

اور سب کے باپ یعنی آدم اور اسکی اولاد کی قسم۔

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡ کَبَدٍ ؕ﴿۴﴾

کہ ہم نے انسان کو محنت و مشقت میں رہنے والا بنایا ہے۔

اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ یَّقۡدِرَ عَلَیۡہِ اَحَدٌ ۘ﴿۵﴾

کیا یہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا۔

یَقُوۡلُ اَہۡلَکۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ﴿۶﴾

کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کر دیا۔

اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ یَرَہٗۤ اَحَدٌ ؕ﴿۷﴾

کیا اسے یہ گمان ہے کہ اسکو کسی نے دیکھا نہیں۔

اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّہٗ عَیۡنَیۡنِ ۙ﴿۸﴾

بھلا ہم نے اسکو دو آنکھیں نہیں دیں؟

وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیۡنِ ۙ﴿۹﴾

اور زبان اور دو ہونٹ نہیں دیئے۔

وَ ہَدَیۡنٰہُ النَّجۡدَیۡنِ ﴿ۚ۱۰﴾

یہ چیزیں بھی دیں اور اسکو خیر و شر کے دونوں رستے بھی دکھا دیئے۔

فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَۃَ ﴿۫ۖ۱۱﴾

مگر یہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گذرا۔

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡعَقَبَۃُ ﴿ؕ۱۲﴾

اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا؟

فَکُّ رَقَبَۃٍ ﴿ۙ۱۳﴾

کسی کی گردن کا چھڑانا۔

اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِیۡ یَوۡمٍ ذِیۡ مَسۡغَبَۃٍ ﴿ۙ۱۴﴾

یا بھوک کے دن میں کھانا کھلانا۔

یَّتِیۡمًا ذَا مَقۡرَبَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾

کسی رشتہ دار یتیم کو۔

اَوۡ مِسۡکِیۡنًا ذَا مَتۡرَبَۃٍ ﴿ؕ۱۶﴾

یا مٹی میں پڑے کسی نادار کو۔

ثُمَّ کَانَ مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَۃِ ﴿ؕ۱۷﴾

پھر ان لوگوں میں بھی شامل ہوا جو ایمان لائے اور جو صبر کی نصیحت کی اور ایکدوسرے کو مہربانی کی تلقین کرتے رہے۔

اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ﴿ؕ۱۸﴾

یہی لوگ اچھے نصیب والے ہیں۔

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا ہُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔمَۃِ ﴿ؕ۱۹﴾

اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہی برے نصیب والے ہیں۔

عَلَیۡہِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَۃٌ ﴿٪۲۰﴾

یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے۔

تبصرے