آزمائش تبدیلی یا کچھ اور . نجمہ مسعود



 

آن لائن  کلاسز کا concept تمام سکول اور کالج کے سٹوڈ نٹ کے لئیے نیا  ھے اور یہ بات بھی مشہور ھے کہ تبدیلی کو آسانی سے قبول نہیں کیا جاتا سو بڑی مشکل سے دونوں فرقوں نے( یعنی پڑھنے اور پڑھانے والے) بڑی مشکل سے اس عمل کی طرف اپنے آپ کو راغب کیا موجودہ دور کے بچے تو کمپوٹر اور موبائل  کو استعمال کرنے میں ماھر ھیں اور  اسے جلد سیکھ کر پڑھ رھے ھیں مگر اساتذہ کرام خصوصاُ وہ لوگ جو سینئر  ھیں اور اس ٹکنالوجی سے نہ دلچسپی رکھتے ھیں اور نہ ھی کبھی انہوں نے سیکھنے کی کوشش کی ھے لہٰذا جب اچانک یہ مسٸلہ درپیش ھوا تو انہیں بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کبھی بچوں کو آن لائن لینا مشکل کبھی کسی key پر ھاتھ لگ جانے سےBack ھوجانا سگنل کی کمی بیشی ایک تیسرا مسئلہ . مسائل میں پریشانی سے مسائل بڑھتے ھیں لہذا شروع میں تو مسائل بڑھنے لگے مگر  انسانی جبلت ھے کہ کوئی کام سر پڑ جائے تو کرتے ھوئے آسان ھو جاتا ھے





covid 19  کی وجہ سے زندگی کے تمام معمولات یک سر تبدیل ھو کر رہ گئے ھیں .بطور استاد سکولوں کی ویرانی دیکھ کر دل بہت کڑھتا ھے کہاں وہ سکولوں میں بچوں کی گہما گہمی شور شرابہ گیٹ کے باھر گاڑیوں کے لائنیں دوران کلاس پڑھائی اور ھم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے اساتذہ میں رزلٹ کے دوران مقابلے کی فضا اور سب سے بڑھ کر  سالانہ رزلٹ ڈے جس میں سارے سکول میں ایک خوشی اور جوش وخروش کی لہر دوڑتی نظر آتی ھے والدین کا اشتیاق بچوں کے رزلٹ کے بارے میں  پوزیشن لینے والے بچوں کے چہروں پر پھیلی دمکتی خوشی کے رنگ اگلی کلاسز میں ترقی کرنے  کا جنون وجزبہ مگر نہ جانے اس ساری رونق اور خوبصورتی کو کس کی نظر بدلگ گئی ھے بحرحال خدا کی طرف سے آئی ھوئی آزمائش ھے جس کو سب نے نہ چاھتے ھوئے بھی قبول کر لیا 


تبصرے