سورہ کہف آیت نمبر ۱۰
مسنون دعا اور وظیفہ برائے ترقی کاروبار
سورہ کہف آیت نمبر ۱۰
اِذْ اَوَى الْفِتْیَةُ اِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوْا رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هَیِّئْ لَنَا مِنْ
اَمْرِنَا رَشَدًا
ترجمہ
جب ان نوجوانوں نے ایک غار میں پناہ لی، پھرکہنے لگے: اے ہمارے رب! ہمیں اپنے
پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے لئے ہمارے معاملے میں ہدایت کے اسباب مہیا فرما۔
اللہ تعالی ھماری اسی طرح کاروبار اور دنیاوی معاملات میں مدد فرما جس طرح اصحاب
کہف والے نوجوانوں کی خاص مدد فرمائی ھے اپنے غیب کے خزانوں میں سے ھماری بھی
مدد کر اور اپنے کرم کی برکت سے ھمارے حالات کو سدھار دیجئیے
اے کل جہانوں کے پروردگار سب نوجوانوں کی روزی رزق کھول دے اور ایسے اسباب مہیا
فرما کہ وہ اپنی محنت سےاپنےوالدین اور اپنی اولاد کی زندگی کو آسان اور سہل بنا سکیں
یا اللہ اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا یا اللہ غربت اور تنگ دستی سے بچانا نماز کا پابند
بنا نیکیوں کا خوگر کردے دینے والا دل، دینے والا ھاتھ، اور دینے والی جیب عطا فرما بس
اپنا مطیع و فرما بردار بندہ بنا دے آمین
تبصرے