دیو مالائ حسن وادئ سوات.

سوات صوبہ خیبر پختون خواہ کا ایک مشہور ومعرو ف ضلع ھے اسے چھو  ٹا  سوٹزرلینڈ بھی کہا جاتا ہے یہ اپنی خوبصورتی اورشادابی کیو جہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے. واہ کینٹ سے اس کا فاصلہ تقریباً دو سوچالیس کلومیٹر ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد سے دو سوستر کلومیٹر ہے دور دور تک سبزہ اور ھریالی ایسی کہہ دل اور دماغ کو اس دنیا سے کہیں بہت دورکسی ماورائی دنیا میں لے جاتی ھے





دریا سوات کا بہتا ھوا پانی سفید جھاگ کی طرح نظر آتا ہے اور اس میں ذیادہ دیر کھڑا ھونا بہت ھی مشکل ہے کیونکہ یہ. بہت ھی ٹھنڈا ہے اس موسم میں تو پانی. ھی بہت زیادہ ھوتا ھے اس لیے اس سے دوستی کی کوشش کرنا کوئی عقلمندی نہیں. جولائی کامھینہ طغیانی کا کے لیے مشہور ہے. اس میں احتیاط کی جائے تو بہتر ہے. اس موسم میں ایک سب سے اچھی چیز پھلوں سے لدے پھندے درخت ھوتے ھیں آڑو اور سیب اس قدر زیادہ ھیں کہ دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے. آڑو تو پک کر تیار ہو چکے ہیں مگر سیب ابھی سب سبز ھیں. یہ پھلوں کے درخت جنت کاحسین منظر پیش کر تے ہیں.





اس خوبصورت علاقے میں سرسبز و شاداب نظارے اونچے اونچے پہاڑ سرسراتی ٹھنڈی یخ شامیں آپ کویہ احساس نہیں ھو نے دیتں کہ یہ سخت ترین گرمی کے مہینے ھیں.




بلاگر...... نجمہ مسعود 




               




تبصرے