قائد اعظم محمد علی جناح....... عظیم الشان شخصیت





بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح                



دنیا کی تاریخ میں قائد اعظم محمد علی جناح کے پا ہے کا سیاسی بصیرت رکھنے والا کوئی دوسرا شخص شاید ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے جو بیک وقت اعلی تعلیم یافتہ بھی ھو اپنے پیشے میں منجا ھوا اور اچھی شہرت کا حامل ہو اگر آپ وکالت کو مسلسل جاری رکھتے تو نامور جج صاحبان میں. اپ کا شمار ھو تا مگر  انھوں نے اپنے اپنے خطے میں رہنے والے لوگوں کی زبوں حالی کو دور کر نے کیلئے عملی سیاست میں حصہ لینے کے بارے میں سو چا اورکانگرس میں شمولیت اختیار کیمگر جلد ہی ھندوانہ زھنیت آپ پر آشکارہ ھو گئ اور آپ نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی. آپ نے نہایت ہی عمدہ طریقے سے مسلمانوں کے لیے ایک خطے کا نہ صرف. مطالبہ کیا بلکہ اسکے حصول کے لیے پوری قوم کو متحد کیا اور اورایک منظم طریقے سے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی.  دنیا کے نقشے پر واحد پاکستان ھی ایسا ملک ہے. جس کی بنیاد نظریات پر مبنی ہے یعنی دوقو می نظریہ.








علامہ شبیر احمد عثمانی نے قائد اعظم کی وفات کے بعد بتایاکہ ”قائد اعظم نے انہیں ایک نشست میں بتایا تھا کہ جب وہ لندن میں مقیم تھے تو ایک خواب میں انہیں رسول اکرم ﷺکی زیارت ہوئی جس میں آپﷺ نے فرمایا کہ ”محمد علی واپس ہندوستان جاﺅ اور وہاں مسلمانوں کی قیادت کرو“قائد اعظم نے یہ خواب سنا کر مولانا شبیر احمد عثمانی کو تاکید فرمائی تھی کہ یہ خواب میری زندگی میں کسی پر آشکارہ مت کرنا ،میں یہ خواب دیکھنے کے فوراََبعد ہندوستان آگیا۔
یہی وجہ ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان کے نظام میں مغربی جمہوریت کی کئی بار نفی فرمائی۔قائد اعظم کی تقاریر اٹھا کر دیکھ لیں ہمیں ہر بیان میں اسلام اور قرآنی نظام کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔اپریل 1945میں خا ن آف قلات کی دعوت پر بلوچستان تشریف. لے گئے اس موقع پر خا ن آف قلات نےآپ کو ایک سکول میں معا ہنے کی دعوت دی. آپ ننھے منے بچوں سے مل کر بہت خوش ھو ہےاور بچوں کے ساتھ.   گھل مل گئے آپ نے خان آف قلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بچوں سے پوچھا کہ یہ کون ھیں بچوں نےجواب دیا کہ یہ ھما رے باد شا ہ ھیں پھر اپنی طرف اشارہ کر تے ھوے پوچھا کہ میں کون ہوں بچوں نے کہا کہ آپ ھمارے بادشاہ کے مہمان ہیں قائد اعظم محمد علی جناح نے.. بچوں سے پو.چھا کہ آپ کون ہیں بچوں نے جواب دیا کہ ھم بلوچ. ھیں.  آپ نے خان آف قلات سے کہا کہ انہیں. سیکھا یں کہ یہ پہلے مسلمان. ھیں اور پھر بلوچ ان کا پہلا سبق یہ ھونا چاہیے پھر بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ بچو تم سب پہلے مسلمان ھو اور اسکے بعد بلوچ یا اور کچھ آپ نے کسی بھی لالچ کےبغیرصرف اور صرف مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا اورھر سیاسی فورم پر دوقو می نظر یےکی
 حمایت کی اوراپنی تقاریر میں اس کی تفصیل اور تشریح اس طرح کی کہ ھندو بنیے کی چالوں کےباوجود انگریز یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ ملک چھوڑتے وقت دو حصے کرنا ناگزیر ہو گا. آپ کےبارے میں اس دور کے علماء کرام کی رائے اتنی اچھی نہیں تھی مگرجب آپکی. نماز جنازہ وقت کے مشہور و معروف عالم دین مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب نے پڑھا ئ اور بعد میں انہوں نیے بتایا کہ جس رات قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات ھوئ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم ان کے خواب میں آئے اور فرمایا کہ میرا مجاہد آج اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے اس کی نماز جنازہ پڑھا ؤ. اس سے بڑ ھ کر اورکیا مثال ھو گی کہ آپ ایک سچےمسلماں اورنیک نیت انسان تھے 



نجمہ مسعود..... بلاگر













تبصرے