جانا ٹھہرا. نجمہ مسعود
ھزاروں دلوں پہ راج کرنے والی بھارتی اداکارہ سری دیوی جن کا آبائ علاقہ تامل ناڈو تھا پانچ سال سے بطور چاہلڈ سٹار انڈین فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور فلم میں بطور ھیروین فلم سولہواں سال میں آئیں. ان کے کریڈٹ پر موجود ھر فلم نے شہرت کی بلندی حاصل کی کہتے ھیں کہ ہندی زبان ان کو نہیں آتی تھی مگر وہ اس کا احساس تک نہ ھونے دیتی تھی آج اس ھزاروں دلوں کی دھڑکن کی دھڑکن اچانک بند ھو گئی اور وہ اپنے مداحوں کو روتا اس جہان فانی سے کوچ کرگئ. یوں 1963سے شروع ہو نے والی کہانی 2018 میں آکر ختم ہو گئی آغاز سفر کا انجام بچھڑنا ٹھہرا