اشاعتیں

najma masood: آسمان تیری لحد پہ شبنم ا فشانی کرے. بلاگ...

najma masood: آسمان تیری لحد پہ شبنم ا فشانی کرے. بلاگ... :                          آسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے                          سبزہ نو رستہ تیرے گھر کی نگہبانی کرے            ...

آسمان تیری لحد پہ شبنم ا فشانی کرے. بلاگر نجمہ مسعود

تصویر
                         آسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے                          سبزہ نو رستہ تیرے گھر کی نگہبانی کرے                                 مشکلیں ہزاروں آتی ہیں ہم ڈگمگاتے نہیں.                                         ہم وہ مجاہد ہیں جو سر کبھی جھکاتے نہیں.             اے پُتر ہٹاں تے نئیں وکدے  میجر اسحاق شہید تیری عظمت کو سلام  میجر صاحب کے ساتھ ہی شہید ھونے والے سپاہی کی عظمت کو سلام خدا اس کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین  . 

زاھدی کے نصیب.. بلاگر نجمہ مسعود

تصویر
وہ جب بھی ھمارے گھر آتی ھے اسے دیکھ کر میرا دل اداس سا ھو جاتا ہے اور میں سوچتی ھوں خدا بیٹیاں دے تو ان کو اچھے نصیب بھی دے ھر دفعہ اس کی حالت پہلے سے زیادہ خراب اور قابل رحم ھوتی ھےزاھدی کوئی اور نہیں بلکہ میری مرحومہ پھو پھی کی اکلوتی بیٹی ھے بچپن میں ہی ماں دنیا سے رخصت ہو گئی سو تیلی ماں نے جیسے باپ کو بھی سوتیلا کر دیا زیادہ وقت بزرگ نانی نے اپنے پاس شہزادیوں کی طرح رکھا پندرہ برس بعدپھوپھی کی محبت جاگی جو کہ انگلینڈ سے پاکستان آئیں تھیں اور اپنےبیٹے کے لیے نہ صرف اسے پسند کر لیا بلکہ نکاح بھی کر کے واپس چلی گئیں اور دو ماہ کے اندر اسے بلا بھی لیا سب خاندان والے اس کی قسمت کی مثالیں دیتے تھے مگر وھاں پہنچتے ہی ذاھدی کو سمجھ آگی کہ پھو پھی کی محبت کتنی سچی ھے وھاں کی زندگی وھاں کے روز شب اور وھاں کا کلچر اس کے ملک کے حالات سے کتنے مختلف ھیں اور اس کا جیون ساتھی جس کے سپنے اس نے پچھلے دو ماہ میں دیکھے تھے اس نے اسے دلہن تو ماں لیا مگرمستقل بیوی ماننے سے صاف انکار کر دیا وہ بھلا ایک مشرقی سیدھی سادہ لڑکی کےساتھ پوری ذندگی کیسے گزار سکتا تھا.  پہلے ہفتے میں ھی اسے یہ بات مع...

najma masood: میری کہانی. بلاگر ...

najma masood: میری کہانی. بلاگر ... : راستہ بمشکل دس سے پندرہ منٹ کا ھے عام طور پر میں اپنے دن کے معمولات کو سوچتے ھوے جاتی ھوں کہ آج جاکر کیا کیا کر نا ھے مگر آگے رکشہ ڈرا...

میری کہانی. بلاگر نجمہ مسعود

تصویر
راستہ بمشکل دس سے پندرہ منٹ کا ھے عام طور پر میں اپنے دن کے معمولات کو سوچتے ھوے جاتی ھوں کہ آج جاکر کیا کیا کر نا ھے مگر آگے رکشہ ڈرائیور اور کسی سواری کے درمیان ھو نے والی گفتگو کی آواز بھی کانوں میں پڑ تی رھتی ھے آج بھی حسب معمول میں جس رکشے پہ بیٹھی اس کی اگلی سیٹ پر ایک شخص ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا تھا     جی گزارا اچھا ھو جاتا ھے میری سماعت سے جب یہ جملہ ٹکرایا تو میں نے نہ چاھتے ھوے بھی ان کی گفتگو سننی شروع کر دی وہ بتا رھا تھا میں کے ایس بی فیکٹری میں ملا زم تھا صبح سات بجے سے شام چار بجے تک کام کرتا تھا فاؤنڈری میں میری ڈیوٹی تھی کام بھی مشکل تھا اور تنخواہ صرف پندرہ ھزار روپے ماہانہ تین بچیاں اور ایک بچہ ھے سارے ھی سکول جانے والے ھیں اس مہنگائی کے دور میں سارے اخراجات تنخواہ میں پورے کر نا بہت ھی مشکل ھے میری بیوی بھی محلے کی عورتوں کے کپڑے سی کہ کچھ نہ کچھ کما لیتی ھے. میرے اہک دوست نے رکشہ لیا تھا  اس نے اپنے رکشے کی قسط جمع کروانی تھی مجھے بھی ساتھ لے گیا باتوں باتوں میں ڈیلر نے مجھے کہا کہ آپ کا بھی ارادہ ھوا تو بتانا بہت اچھا رکشہ دوں گا میں نے ہنس...

najma masood: نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام.

najma masood: نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام. : صبرواستقامت کا پیکر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام آپ کی زندگی اور پھر واقعہ کربلا اور اس معرکے کے اندر ھونے والے واقعات کے مقا...

نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام.

تصویر
صبرواستقامت کا پیکر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام آپ کی زندگی اور پھر واقعہ کربلا اور اس معرکے کے اندر ھونے والے واقعات کے مقابلے میں اسلامی تاریخ کا کو ئ بھی واقعہ اتنا دردناک اور اور اسلام کو زندہ رکھنے والا پیش نہیں کیا جا سکتا. ایک طرف خانوادہ رسول اور دوسری طرف یزید کی فوج اور یہ معرکہ اس لیے بھی افسوسناک ہے کہ مد مقابل کافر اور مسلمان نہیں تھے بلکہ یہ معرکہ حق اور باطل کے درمیان تھا کوفہ والوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کو بلا یا کہ آپ آہیں ھم سب اپ کے ساتھ ھیں یزید کے ھاتھ پر بیت کرنا ھم پسند نہیں کرتے اور نہ وہ آپ کو مجبور کر سکتا ھے. حضرت امام حسین علیہ السلام کو بار بار یزید کی طرف سے اس کے ھاتھ پر بیعت کر نے کے پیغامات آرھے تھے مگر آپ نے اس کے ھاتھ پر بیعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے رفقاء کو بلا کر فرمایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حق وباطل کے درمیان فیصلہ کیا جائے آپ میں سے جو اصحاب میرے ساتھ اس معرکے میں شریک ھونا چاہتے ہیں ساماں سفر باندھ لیں بہت سے لوگوں نے آپ کو جانے سے روکا کچھ نے خاندان کی عورتوں اور بچوں کو چھوڑ جانے کا مشورہ دیا مگر آپ نے اپنا پورا...

najma masood: اے شہید وطن تیری عظمت کو سلام.... ماں صدقے جائے

najma masood: اے شہید وطن تیری عظمت کو سلام.... ماں صدقے جائے : وطن کے محافظ اور اپنی جان کو وطن کی حفاظت کی خاطر قربان کرنے والے وہ جانباز سپو ت جو ھر وقت نہ صرف ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں بلکہ ...

اے شہید وطن تیری عظمت کو سلام.... ماں صدقے جائے

تصویر
وطن کے محافظ اور اپنی جان کو وطن کی حفاظت کی خاطر قربان کرنے والے وہ جانباز سپو ت جو ھر وقت نہ صرف ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں بلکہ ہر ناگہانی آفت سے بھی نبرد آزما ھونے کو تیار رہتے ہیں عام طور پر ھمارے دل و دماغ میں یہ تاثر ابھرتا ہے کی یہ بہادر اور جری جواں اونچے لمبے چوڑے سینے والے اور اور تجربہ کار افراد ھوں گے مگرا یسا نہیں ہے یہ بہادر جری اپنی سروس میں آتے ھی شہادت کا سودالے کر ہیں آپریشن خیبر فور کا  بائیس سالہ نوجوان لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی جسکا تعلق 135 l/c) سندھ رجمنٹ پاکستان آرمی سے تھا خیر ایجنسی میں پاکستان افغانستان سرحدی علاقے میں خاوری سناہپرز کی گولی لگی اور وہ شہید ھو گیا                                                      میں سوچتی ھوں کی بچھڑ نے کی روایت میں تعطل کیوں نہیں آتا کہتے ہیں کہ کچھ دیر پہلے اپنے ایک دوست کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس نے کہا تھا کہ کچھ نہیں کر رھا بس گولی کا انتظار کر رھا ھوں. سلام ھے ای...