میرے دامن سے لپٹی ہوئی یا دیں.
میرے دامن سے لپٹی ہوئی یاد یں یادیں اچھی ھوں یا بری ھمیشہ ساتھ ہی رہتی ہیں ھاں شاید وقت کی گرد میں دھندلا جاتی ھیں مگر دماغ کی سلیٹ سے کبھی بھی مٹتی نہیں جب دل چاہا آنکھیں بند کر لیں اوریادوں کی دنیا کا غوطہ لگا لیا ھو سٹل کی زندگی کی یادیں تو اتنی سہا نی اور اچھی ھو تی ہیں کہ وہاں کا گزرا ھوا ایک ایک لمحہ فر فر یاد ھو تا ھے کالج اف ایجوکیشن لاہور کی یادیں میری ذندگی کا حسین ترین دور اور یہ یادیں میری زندگی کا سرمایہ ہیں وہ بھی کیا دن تھے جب ھم جن تھے.کالج میں پورے پنجاب سے آئی ہوئی لڑکیاں الگ الگ لب و لہجے کے ساتھ الگ الگ مزاج اور عادات کے ساتھ. کالج میں بہت بڑے بڑے دو ھو سٹل تھے ایک نیو ھو سٹل اور دوسرا اولڈ ھو سٹل. دونوں کے کلچرل الگ الگ تھے. راولپنڈی. اسلام آباد اور اٹک سے تعلق رکھنے والی طالبات نیو ھو سٹل میں اوربا قی تیس اضلاع سے تعلق رکھنے والی طالبات اولڈ ھو سٹل میں مقیم تھیں. مگرھم نیو ھوسٹل والوں کی کیا شان تھی. بارہ فروری 1985 کالج کا پہلا دن سارا دن تعارف میں ہی گزر گیا جلد ھی بےتکلفی ھؤی اور اجنبیت کی دیواریں ختم ھوسٹل میں میری روم میٹ شاہدہ جوکہ ر...