عید میلادالنبی ھر سال پورے ملک میں مذہبی جوش و خروش سے سرکاری طور پر منای جاتی ہے. ہر طرف ایک خوشی اور عید کا سا سماں ھوتا ھے گھروں دفاتر اور سرکاری عمارات کو جھنڈ یوں اور بر قی قمقموں سے سجایا جاتا ہے رات کو چرا غاں کیا جاتا ھے ہر طرف محا فل میلاد ھوتی ھیں دن بھر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اسوہ حسنہ پر تقاریر کرتے ہیں ریلیاں اور جلوس نکالے جاتے ہیں خصوصی کھانے تیار کیے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھروں میں بجھواے جاتے ھیں فضا میں نعتوں اور درود سلام کاسرور سا چھایا ھوا ھوتا ھے ھر سال پچھلے سال کی نسبت میلادکی معا فل میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے. یہ ضروری ہے جس سے محبت کی جائے اس سے محبت کا اظہار کھل کر کیا جائے مگر اصل محبت تو یہ ھے کہ اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہر وہ کام کیا جائے جو اس کو پسند ھو اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی کوشش کر ے حضرت محمد مصطفی صلے اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت کی پیروی کرنا اور آپ کی اطاعت کرنا ھمار ا دینی فر ض ھے آپ صل اللہ علیہ و آلہ و س...