اشاعتیں

najma masood: کاروبار کی اہمیت. نجمہ ...

najma masood: کاروبار کی اہمیت. نجمہ ... : آسودہ زندگی گزار نے کی خواہش کسے نہیں ہو تی مگر اس کے لئے محنت اورلگن کی ضرورت  ہے اس کے علاوہ قسمت اور نصیب کا عمل دخل بھی ایک حد تک ھے مگ...

کاروبار کی اہمیت. نجمہ مسعود بلاگر

تصویر
آسودہ زندگی گزار نے کی خواہش کسے نہیں ہو تی مگر اس کے لئے محنت اورلگن کی ضرورت  ہے اس کے علاوہ قسمت اور نصیب کا عمل دخل بھی ایک حد تک ھے مگر بہت زیادہ محنت کرنے کے بعد بھی کچھ حاصل نہ ہو تو پھر قسمت کو دوش دیا جا سکتا ھے ھمارے ھاں تعلیم اچھی نوکری کی ضمانت سمجھی جاتی ہے مگر تعلیم یافتہ شخص اگر کاروبار کرے اپنی تمام توانائیاں اس میں صرف کرے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے کامیاب ہو نے اور ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی موجود دور میں کاروباری دنیا پر نظرڈالیں تو ایسی ایسی مثالیں سا منے آتی ھیں کی جن کو دیکھ کر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ یہ کام تو وہ بھی کر سکتا ھے دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ھی دیکھ لیں سب کاروبار ی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں شاید آپ کو یہ معلوم ہو کہ اس وقت یو ایس اے میں سب سے زیادہ امیر شخصیات ھیں جن کی تعداد پانچ سو اکیاون ھے چین میں تین سو نو جرمنی میں ایک سو بیس انڈیا میں ایک سو پانچ اور روس میں چھیا نوےھے ایک سروے کے مطابق دنیا کے امیر ترین شہر نیویارک ھانگ کانگ ماسکو بیجنگ اور لندن ھیں دنیا کے امیر ترین لوگوں میں اکثریت نوجوانوں کی ھےاور اس میں خواتین کا تناسب گ

najma masood: کیسے کروں اپنے نبی کی محبت کا اظہار. بلاگ...

najma masood: کیسے کروں اپنے نبی کی محبت کا اظہار. بلاگ... :                           عید میلادالنبی ھر سال پورے ملک میں مذہبی جوش و خروش   سے سرکاری طور پر   منای جاتی ہے. ہر طرف ایک خوشی ...

کیسے کروں اپنے نبی کی محبت کا اظہار. بلاگر نجمہ مسعود

تصویر
                          عید میلادالنبی ھر سال پورے ملک میں مذہبی جوش و خروش   سے سرکاری طور پر   منای جاتی ہے. ہر طرف ایک خوشی اور عید کا سا سماں ھوتا ھے گھروں دفاتر اور سرکاری عمارات کو جھنڈ یوں اور بر قی قمقموں سے سجایا جاتا ہے رات کو چرا غاں کیا جاتا ھے ہر طرف محا فل میلاد ھوتی ھیں دن بھر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اسوہ حسنہ پر تقاریر کرتے ہیں ریلیاں اور جلوس نکالے جاتے ہیں خصوصی کھانے تیار کیے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھروں میں بجھواے جاتے ھیں فضا میں نعتوں اور درود سلام کاسرور سا چھایا ھوا ھوتا ھے ھر سال پچھلے سال کی نسبت میلادکی معا فل میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے. یہ ضروری ہے جس سے محبت کی جائے اس سے محبت کا اظہار کھل کر کیا جائے مگر اصل محبت تو یہ ھے کہ اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہر وہ کام کیا جائے جو اس کو پسند ھو اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی کوشش کر ے حضرت محمد مصطفی صلے اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت کی پیروی کرنا اور آپ کی اطاعت کرنا ھمار ا دینی فر ض ھے آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اطاعت اللہ کی اطاعت ھے کیونکہ آپ مجسم اخلاق ھیں ا ور آپ کا خلق قرآن

najma masood: آسمان تیری لحد پہ شبنم ا فشانی کرے. بلاگ...

najma masood: آسمان تیری لحد پہ شبنم ا فشانی کرے. بلاگ... :                          آسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے                          سبزہ نو رستہ تیرے گھر کی نگہبانی کرے            ...

آسمان تیری لحد پہ شبنم ا فشانی کرے. بلاگر نجمہ مسعود

تصویر
                         آسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے                          سبزہ نو رستہ تیرے گھر کی نگہبانی کرے                                 مشکلیں ہزاروں آتی ہیں ہم ڈگمگاتے نہیں.                                         ہم وہ مجاہد ہیں جو سر کبھی جھکاتے نہیں.             اے پُتر ہٹاں تے نئیں وکدے  میجر اسحاق شہید تیری عظمت کو سلام  میجر صاحب کے ساتھ ہی شہید ھونے والے سپاہی کی عظمت کو سلام خدا اس کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین  . 

زاھدی کے نصیب.. بلاگر نجمہ مسعود

تصویر
وہ جب بھی ھمارے گھر آتی ھے اسے دیکھ کر میرا دل اداس سا ھو جاتا ہے اور میں سوچتی ھوں خدا بیٹیاں دے تو ان کو اچھے نصیب بھی دے ھر دفعہ اس کی حالت پہلے سے زیادہ خراب اور قابل رحم ھوتی ھےزاھدی کوئی اور نہیں بلکہ میری مرحومہ پھو پھی کی اکلوتی بیٹی ھے بچپن میں ہی ماں دنیا سے رخصت ہو گئی سو تیلی ماں نے جیسے باپ کو بھی سوتیلا کر دیا زیادہ وقت بزرگ نانی نے اپنے پاس شہزادیوں کی طرح رکھا پندرہ برس بعدپھوپھی کی محبت جاگی جو کہ انگلینڈ سے پاکستان آئیں تھیں اور اپنےبیٹے کے لیے نہ صرف اسے پسند کر لیا بلکہ نکاح بھی کر کے واپس چلی گئیں اور دو ماہ کے اندر اسے بلا بھی لیا سب خاندان والے اس کی قسمت کی مثالیں دیتے تھے مگر وھاں پہنچتے ہی ذاھدی کو سمجھ آگی کہ پھو پھی کی محبت کتنی سچی ھے وھاں کی زندگی وھاں کے روز شب اور وھاں کا کلچر اس کے ملک کے حالات سے کتنے مختلف ھیں اور اس کا جیون ساتھی جس کے سپنے اس نے پچھلے دو ماہ میں دیکھے تھے اس نے اسے دلہن تو ماں لیا مگرمستقل بیوی ماننے سے صاف انکار کر دیا وہ بھلا ایک مشرقی سیدھی سادہ لڑکی کےساتھ پوری ذندگی کیسے گزار سکتا تھا.  پہلے ہفتے میں ھی اسے یہ بات معلوم

najma masood: میری کہانی. بلاگر ...

najma masood: میری کہانی. بلاگر ... : راستہ بمشکل دس سے پندرہ منٹ کا ھے عام طور پر میں اپنے دن کے معمولات کو سوچتے ھوے جاتی ھوں کہ آج جاکر کیا کیا کر نا ھے مگر آگے رکشہ ڈرا...

میری کہانی. بلاگر نجمہ مسعود

تصویر
راستہ بمشکل دس سے پندرہ منٹ کا ھے عام طور پر میں اپنے دن کے معمولات کو سوچتے ھوے جاتی ھوں کہ آج جاکر کیا کیا کر نا ھے مگر آگے رکشہ ڈرائیور اور کسی سواری کے درمیان ھو نے والی گفتگو کی آواز بھی کانوں میں پڑ تی رھتی ھے آج بھی حسب معمول میں جس رکشے پہ بیٹھی اس کی اگلی سیٹ پر ایک شخص ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا تھا     جی گزارا اچھا ھو جاتا ھے میری سماعت سے جب یہ جملہ ٹکرایا تو میں نے نہ چاھتے ھوے بھی ان کی گفتگو سننی شروع کر دی وہ بتا رھا تھا میں کے ایس بی فیکٹری میں ملا زم تھا صبح سات بجے سے شام چار بجے تک کام کرتا تھا فاؤنڈری میں میری ڈیوٹی تھی کام بھی مشکل تھا اور تنخواہ صرف پندرہ ھزار روپے ماہانہ تین بچیاں اور ایک بچہ ھے سارے ھی سکول جانے والے ھیں اس مہنگائی کے دور میں سارے اخراجات تنخواہ میں پورے کر نا بہت ھی مشکل ھے میری بیوی بھی محلے کی عورتوں کے کپڑے سی کہ کچھ نہ کچھ کما لیتی ھے. میرے اہک دوست نے رکشہ لیا تھا  اس نے اپنے رکشے کی قسط جمع کروانی تھی مجھے بھی ساتھ لے گیا باتوں باتوں میں ڈیلر نے مجھے کہا کہ آپ کا بھی ارادہ ھوا تو بتانا بہت اچھا رکشہ دوں گا میں نے ہنس کر کہا کہ میں